اہم سرکاری ادارے پرجھوٹے الزامات ثابت ،نجی ٹی وی چینل کوبھاری جرمانہ

2  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی شکایات کونسل سندھ نے الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی پاداش میں سماء ٹی وی پر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ شکایات کونسل نے یہ سفارش 42ویں اجلاس کے دوران کی ۔

شکایات کونسل کا اجلاس پیمرا ہیڈکوارٹرز میں جمعرات کو منعقد ہوا ۔اجلاس کی سربراہی پروفیسر انعام باری کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سماء ٹی وی کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر شکایت درج کرائی تھی ۔ سماعت کے دوران سماء کے بیورو چیف اسلام آباد خالد عظیم شکایات کونسل کے روبرو پیش ہوئے تاہم وہ اُن الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ پیمرا شکایات کونسل نے ٹی وی انتظامیہ کو الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات کی پاداش میں نمایاں طور پر معذرت جاری کرنے کا حکم دینے کی سفارش بھی کی۔ بول ٹی وی کے اینکرز عامر لیاقت اور ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف بالترتیب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی بے بنیاد الزامات کی شکایات پر سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت کے دوران بول ٹی وی کے وکیل نے ایک گھنٹہ تک دلائل دینے کے بعد طبیعت کی خرابی کے عذر پر آئندہ تاریخ تک مہلت طلب کی جس پر شکایات کونسل نے بول نیوز کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے سماعت 10فروری 2017ء تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…