پی سی بی نے ہتھیار ڈال دیئے۔۔ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کس عظیم پاکستانی کرکٹر سے رابطہ کر لیا؟

2  فروری‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دورہ نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد پی سی بی نے ٹیم کی کارکرگی بہتر بنانے کیلئے سابق کھلاڑیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، شہریار خان کی جانب سے عمران خان سمیت سابق کھلاڑیوں کو دعوت نامہ بھیجا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے آئندہ ماہ سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کی گول میز کانفرنس بلائی جائے گی،

کانفرنس چھ اور سات مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کانفرنس میں جونیئر اور سینئر ٹیموں کی کارکردگی پر بات کی جائیگی ،چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کانفرنس کی قیادت کرینگے۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق 1992 ورلڈ کپ کے فاتح آل ٹائم گریٹ کرکٹر کپتان عمران خان کو بھی گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائیگی جبکہ مصباح الحق، یونس خان ،وسیم اکرم ،وقار یونس،ظہیر عباس،وسیم باری،شعیب اختر، عامرسہیل،رمیز راجہ،راشد لطیف،معین خان،عبدالقادر،عاقب جاوید،اقبال قاسم،محسن خان،بازید خان اور سعید اجمل سمیت دیگرسابقہ کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائیگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کو بھی کانفرنس میں بلایا جائیگا،اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی بہتری،ڈومیسٹک اسٹرکچر،اور پچز کے معیار کو بہتر کرنے کے حوالے سے آراء لیئے جانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے تمام کرکٹرز سے رائے لی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…