چاند کی پراسرار سطح پر آخری بار قدم رکھنے والے جین سرنن بارے افسوسناک خبر آگئی

17  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان جین سرنن 82 برس کی عمر میں چل بسے۔بتاریخ 14 مارچ 1934 کو شکاگو میں پیدا ہونیوالے کیپٹن سرنن کا شمار ان تین افراد میں ہوتا ہے جو دو بار چاند پر گئے۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے سرنن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ پہلی بار 1969 میں جین سرنن اپالو 10 مشن کا حصہ تھے جس نے چاند کی سطح سے 50 ہزار فٹ اوپر پرواز کی، تاہم وہ اترا نہیں۔اس کے تین سال بعد سرنن اپالو 17 مشن کے کمانڈر کی حیثیت سے نہ صرف چاند پر اترے بلکہ انھوں نے وہاں تین دن گزارے۔ان کے بعد اب تک کوئی اور انسان چاند پر نہیں گیا۔چاند سے لوٹتے وقت انھوں نے کہا تھا: ‘ہم جیسے آئے تھے ویسے ہی واپس جا رہے ہیں۔ اگر خدا نے چاہا تو ہم تمام انسانیت کے لیے امن اور امید لے کر لوٹیں گے۔سرنن چاند کے سفر سے قبل 1966 اور 1969 میں دو بار خلا میں بھی جا چکے تھے۔وہ 1976 میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی بنائی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…