’’پانامہ کیس پر آج کی سب سے بڑی خبر ‘‘ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے وکیل کے ذریعے سپریم کورٹ کے ججز کو کیا درخواست بھجوائی ؟ 

17  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے وکیل کے ذریعے عدالت سے آرٹیکل 248کے تحت استثنا مانگ لیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزاراحمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ نیوزی لینڈ کی عدالت نے قرار دیا ہے کہ پارلیمنٹ میں تقریر ارکان کیخلاف ثبوت کے طور پر استعمال ہوسکتی ہے۔مخدوم علی خان نے کہا کہ آرٹیکل 19 کے تحت ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا کیس آرٹیکل 19 کے زمرے میں نہیں آتا، اپنے دلائل کو اپنے کیس تک محدود رکھیں۔آرٹیکل 19 اظہار رائے کا حق دیتا ہے، آپ حق نہیں استثنا مانگ رہے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی پاناما کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیاہے۔
مریم نواز شریف نے کہاہے کہ وہ 1992میں شادی کے بعد والد نوازشریف کی زیر کفالت نہیں۔سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں مریم نوازنے گزشتہ 5 سال کے زرعی غیر زرعی آمدنی کے ٹیکس کا بھی حوالہ دیا۔انہوں نےجواب میں بتایا گیاہے کہ شمیم زرعی فارم کے مکان میں مشترکہ طورپر اخراجات ادا کئے جاتے ہیں ،2013میں مسمات شمیم اختر کے ٹیکس میں میراحصہ 50لاکھ روپے ،2014 کے ٹیکس میں 60 لاکھ روپے تھاجبکہ 2015 کے ٹیکس میں میرا حصہ 60 لاکھ روپے تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…