اسرائیلی نے شام پر حملہ کردیا،جنگی طیاروں کی شام میں صدارتی محل کے اطراف میں بمباری،بڑا نقصان ہوگیا

13  جنوری‬‮  2017

دمشق (آئی این پی ) شام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دمشق کے نواح میں واقع ایک فوجی اڈے پر راکٹ حملے کیے ، حملے کے اسرائیل کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں،ملک میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائی جاری رکھیں گے ۔ شامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ شام میں فوجی ہوائی اڈے پر حملہ کیا ہے،

شام نے کہا ہے کہ حملے کے اسرائیل کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ دمشق کے مغرب میں واقع مزہ فوجی ائیربیس پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ، ائیربیس پر کئی دھماکے ہوئے جس کے بعد امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔صدارتی محل سے 5 کلومیٹر دور واقع ائیربیس پر حملے میں ابھی تک کسی شخص کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔شامی فوج کے ترجمان نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا کہ اسرائیل کو مزہ ائیربیس پر حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے،حملے میں ایک کمپانڈ تباہ ہوگیا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 دسمبر کو بھی اسی ائیربیس پر حملہ کیا تھا جبکہ اس میں بھی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…