تصدیق کرلیں کہیں آپ بھی اس عام مرض کا شکار تو نہیں جس میں فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ سب سے زیادہ ہے

11  جنوری‬‮  2017

کراچی(این این آئی)بلڈ پریشر کا مرض جو ہر دو میں سے ایک فرد کو لاحق ہے فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھادیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینٹ بونی فیس ہاسپٹل کی تحقیق کے دوران مختلف عمر کے افراد کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان میں 50 فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے شکار تھے اور انہیں اس کا علم ہی نہیں تھا۔ خیال رہے کہ اگر ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوجائے تو اس کا علاج ادویات یا طرز زندگی میں تبدیلیاں لاکر آسانی سے ممکن ہے۔

سینٹ بونی فیس ہاسپٹل کی تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی علامات نہیں ہوتی۔ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ہر دو میں سے ایک شخص ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے جبکہ ہر پچاس میں سے ایک کو سنگین ترین امراض کا خطرہ اس کی وجہ سے لاحق ہوچکا ہے۔تحقیق کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے شکار اکثر افراد طبی علاج نہیں کراتے کیونکہ انہیں اس کا علم ہی نہیں ہوتا اور جنھیں علم ہوتا ہے وہ اسے اہمیت نہیں دیتے۔محققین نے بتایا کہ اس مرض کی تشخیص کے لیے ضروری ہے کہ تیس سال کی عمر کے بعد ہر چند ماہ بعد اس کا ٹیسٹ کرانا عادت بنائی جانی چاہئے کیونکہ اس مرض کا علاج ہارٹ اٹیک، فالج اور ڈیمینشیا جیسے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…