سپریم کورٹ کو جلال آگیا ۔۔ پاکستان کے اہم ترین ادارے پر بر س پڑی

2  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے نیب کے رقوم کی رضاکارانہ واپسی سے متعلق قانون پر حکومت کا موقف طلب کر لیا ہے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ نیب کرپشن کرنے والوں کا سہولت کار بنا ہوا ہے، جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ احتساب بیوروقانون کا غلط استعمال کر رہاہے۔ عدالت نے کیس کو تین رکنی بینچ کی سامنے سماعت کے لئے مقرر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
قومی احتساب بیورو کے قانون کے تحت رقوم کی رضاکارانہ واپسی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم اورجسٹس عظمت سعید پر مشتمل بینچ نے کی۔سپریم کورٹ نیسماعت کے دوران اٹارنی جنرل کو قانون پر وفاق کا موقف ایک ہفتے میں دائر کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کیس کو تین رکنی بینچ کی سامنے سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم بھی دیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ ایک نائب قاصد کو اڑھائی سو روپے رشوت لینے پر جیل بھیج دیا جاتا ہے،اڑھائی کروڑ روپے رشوت لینے والے کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔
نیب کرپشن کرنے والوں کا سہولت کار بنا ہوا ہے، نیب اخبار میں کرپشن کرلو اور کرپشن کرالو کا اشتہار کیوں نہیں شائع کراتا؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ یہ قانون نیب نے نہیں بنایا۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ قانون نیب نے نہیں بنایا لیکن غلط استعمال ضرور کر رہاہے، نیب کسی بڑے آدمی کو کیوں نہیں پکڑتا ؟اس پر پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ ماتحت عدالتوں کی طرف سے ہدایات ملتی ہیں کہ رضاکارانہ رقوم کی واپسی کر لیں۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے استفسار کیا کہ آپ ایسے فیصلوں کو عدالت میں چیلنج کیوں نہیں کرتے؟عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…