کرینہ اور سیف کے ہاں بچے کی پیدائش ۔۔ جانتے ہیں بچے کا نام کیا رکھا گیا ؟ عوام کیلئے بڑا سرپرائز

21  دسمبر‬‮  2016

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور جوڑی سیف اور کرینہ کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام تیمور علی خان پٹوڈی رکھا گیا ہے۔ تیمور ترکی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی فولاد ہے۔ تیمور کی پیدائش ممبئی کے برج کینڈی ہسپتال میں آج صبح ہوئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زچہ اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے ایک مشترکہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہم اپنے بچے تیمور علی خان کی پیدائش کی خبر آپ سے شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر ہم میڈیا کا شکر ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ہم اپنے مداحوں کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی محبتیں ہمارے ساتھ ہیں۔
بالی وڈ کے معروف فلم میکر کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کرینہ کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے ہوئے بچے کا نام بھی بتا دیا۔ کرن جوہر کے مطابق بچے کا نام تیمور علی خان رکھا گیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق بچے کی ولادت ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں آج صبح ساڑھے سات بجے ہوئی۔ بیٹے کی پیدائش پر سیف علی خان اور بیبو کے عزیز واقارب اور مداحوں کی طرف سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ انڈین کرکٹر نواب منصور علی خان پٹودی اور معروف بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے بیٹے سیف علی خان نے 2012ء میں کرینہ کپور سے شادی کی تھی۔ اس سے قبل سیف علی خان نے امریتا سنگھ سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے بیٹی سارہ اور بیٹا ابراہیم ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…