جنید جمشید ایک کونسا ایسا کام کرنا چاہتے تھے جو وہ ہمیشہ کہتے تھے؟ قریبی دوست وسیم بادامی نے ان کے بڑے راز سے پردہ اٹھا !!

8  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن وسیم بادامی نے کہا ہے کہ اب جنید جمشید دنیا میں نہیں رہے تو میں ان کی زندگی کے ایک ایسے راز سے پردہ اٹھا رہا ہوں کہ وہ اپنی زندگی میں کیا خاص کام کرنا چاہتے تھے۔
وسیم بادامی نے کہا کہ جنید جمشید ایک ایسا کام کرنا چاہتے تھے جس کے بارے میں وہ اکثر مجھ سے بات کرتے تھے۔ میں نے آف دی ریکارڈ ہمیشہ ان کے مخالف مکتبہ فکر سے بھی ان کیلئے اچھی باتیں سنی ہیں۔
جنید جمشید اکثر کہا کرتے تھے کہ میں پاکستان میں ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتا ہوں کہ کسی بھی مکتب فکر کے لوگ اگر غلط بات کریں تو ان کیخلاف آواز اٹھانے والے اسی مکتب فکر کے لوگ ہوں۔
انہوں نے مجھے ایک بار زور دے کر کہا تھا کہ وسیم رمضان ٹرانسمیشن اور دیگر معاملات بڑے اچھے طریقے سے ہو گئے ہیں ، اب اس سے آگے کا ایک کام کرنا ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ کی امت میں جوڑ پیدا کرنا ہے۔
تاکہ ہم قیامت کے روز سرخرو ہو سکیں کہ ہم نے اللہ کی امت میں جوڑ پیدا کرنے کی خواہش کی ۔ اس سلسلے میں وہ ایک مجلس عزا میں جانے کے خواہشمند بھی تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…