اہم سیاسی جماعت کے شاہ محمودقریشی سے رابطے،بڑے اقدام کی تیاریاں

5  دسمبر‬‮  2016

لاہور ( این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 4مطالبات کے لئے نکلیں گے توعمران خان کی طرح گھر نہیں بیٹھیں گے ، بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے ٹکٹ پر لڑیں گے اور میری جگہ اپوزیشن لیڈر بنیں گے ،اپوزیشن کا ساتھ پی ٹی آئی نے توڑا

ہے ، شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا ہے مگر اپوزیشن کا اتحاد عمران خان کے رویہ پر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ضمنی الیکشن کے لئے 2جماعتوں کی پوزیشن کے باعث قانونی پیچیدگیاں سامنے آ ئی ہیں ،

قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے لیں گے لیکن یہ طے ہے کہ بلاول بھٹو پارلیمنٹرین کے ٹکٹ سے ہی الیکشن لڑیں گے ۔ مجھے فخر ہوگا کہ بلاول بھٹو جیت کر اسمبلی میں آئیں گی اور میری جگہ اپوزیشن لیڈر بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری میرا لیڈر ہے انہیں اپنی جگہ پر اپوزیشن لیڈر کی نشست دے کر

خوشی ہوگی کیونکہ یہ بھٹو خاندان کی امانت ہے، 1997ء جیسے بے نظیر بھٹو اپوزیشن لیڈر تھیں ویسے بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر کی سیٹ پر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ساتھ پیپلز پارٹی نے نہیں بلکہ پی ٹی آئی نے توڑا ہے ۔ایک ہفتہ قبل شاہ محمود قریشی نے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ جو ہو رہا ہے غلط ہو رہا ہے

تاہم اپوزیشن کے اتحاد عمران خان کے رویہ پر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید احمد شاہ نے کہا کہ 4مطالبات کے لئے نکلیں گے توعمران خان کی طرح گھر نہیں بیٹھیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…