طورخم بارڈر پر کویک ریسپانس فورس تشکیل، خاصہ دار فورس دن رات گشت کریگی

25  ‬‮نومبر‬‮  2016

لنڈیکوتل (آئی این پی)طورخم بارڈر پر کویک ریسپانس فورس تشکیل، خاصہ دار فورس دن رات گشت کریگی ، طورخم میں بغیر پلاٹون کے کسی خاصہ دار کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، خاصہ دار فورس کے صوبیداروں کو ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ طورخم کے ذرائع نے بتایا کہ نائب تحصیلدار طورخم شمس الاسلام نے اپنے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر طورخم بارڈر میں خاصہ دار اور لیوی فورس پر مشتمل کویک ریسپانس فورس تشکیل دی ہے

تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نپٹ سکے تحصیلدار طورخم شمس الاسلام نے خاصہ دار فورس کے صوبیداروں اور پولیٹیکل محرروں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران ان کو ہدایت کردی ہے کہ طورخم جیسے حساس اسٹیشن پر کسی بھی حوالے سے کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ذرائع نے بتایا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام کی ہدایت پر نائب تحصیلدار طورخم نے کویک ریسپانس فورس تشکیل دی ہے اور خاصہ دار کے صوبیداروں کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ اپنے اہلکاروں کے ہمراہ دن رات طورخم کی حدود میں مسلح گشت کو یقینی بنائیں اور ہر مشکوک شخص پر کڑی نظر رکھ کر فوری کارروائی کریں اور احسن طریقے ڈیوٹی یقینی بنائیں ذرائع کے مطابق تحصیلدار طورخم نے بغیر پلاٹون کے کام کرنے والے خاصہ دار فورس کے ان تمام اہلکاروں کو طورخم سے چلے جانے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ بغیر پلاٹون کے کسی خاصہ دار کو طورخم میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…