پاکستان کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لے گا: محمد یوسف

4  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاسکتان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوارٹر فائنل تک رسائی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سخت ہو گا جبکہ آئرلینڈ کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کی پوزیشن بہت بہتر ہو گئی ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کا آخری پول میچ آئرلینڈ کے خلاف ہے جو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا اور وہاں کی وکٹ بلے بازوں کیلئے بہت مدد گار ثابت ہوتی ہے اس لئے آئرلینڈ پاکستان کیلئے کوئی بھی مشکل کھڑی کرنے میں ناکام رہے گا اور اگر پاکستان کیلئے آئرلینڈ کے خلاف میچ جیتنا ضروری ہو گیا تو قوی ٹیم سردھڑ کی بازی لگا دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں محمد یوسف نے کہا کہ سرفراز احمد کو اب تک ٹیم میں شامل نہ کرنا حیران کن بات ہے کیونکہ اس وقت وہ واحد کھلاڑی ہیں جو دلیری سے کھیلتے ہیں اور اسی لئے انہیں اگلے میچوں میں ضرور موقع دینا چاہئے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…