اگر آپ نیا موبائل لینا چاہ رہے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں ۔۔ ایسا نہ ہو کہ بعد میں پچھتانا پڑا

9  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل نے رواں برس ستمبر میں آئی فون 7 اور 7پلس متعارف کروایا اور ہم نے آپ کو اس کی خصوصیات سے خوب آگاہ کیا۔ لیکن خصوصیات سے قطع نظر اس میں وائر لیس چارجنگ نہ ہونے کے ساتھ اور بھی بہت سے کار آمد فیچرز موجود نہیں جو دیگر اسمارٹ فونز میں ہیں۔
وائر لیس چارجنگ
سام سنگ ،گوگل، ایل جی ، موٹورولا، مائیکروسافٹ حتیٰ کہ بلیک بیری نے بھی ایسی ڈیوائسز بنائی ہیں جن میں بِلٹ اِن وائرلیس چارجنگ ہے۔ ایپل کے مینوفیکچرنگ پارٹنر فوکس کون کا کہنا ہے کہ وائر لیس چارجنگ کے موڈیول 2017 میں ریلیز ہونے والے اسمارٹ فون میں ٹیسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
فوری چارجنگ
عام سے یو ایس بی چارجر کے مقابلے میں ہائی پاور آؤٹ پٹ چارجر سے اسمارٹ فون تیز ی سے چارج ہو جاتا ہے۔ گوگل کا نیا پکسل فون 15 منٹ کی چارجنگ کے بعد 7 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دیگر سام سنگ کی ڈیوائسز بھی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی سے مطابقت رکھتی ہیں۔
ڈسپلے کا مستقل دِکھنا
سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج کے آلویز آن ڈسپلے فیچر کے سبب آپ فون کو بغیر جگائے وقت اور تاریخ دیکھ سکتے ہیں۔ موٹورولا کا موٹو ڈسپلے بھی پہلے سے طے شدہ ترتیب کے تحت آن ہوتا ہےاور آپ کی ہلکی سی توجہ پر نوٹیفیکیشن دکھا دیتا ہے۔
دو سم کارڈز
ٹیک ایڈوائزر نےبرطانیہ میں 2016 کے 20 بہترین دو سم والے فون کی فہرست جاری کی ہے جس میں نیا سام سنگ گلیکسی اے 7 شامل ہے۔
(Be Customized)بی کسٹم آیزڈ
ایپل اپنے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر سافٹ ویئر انٹرفیس لاک کردیتا ہے ۔میک ورلڈ کا کہنا ہے کہ اینڈرائڈ اِنٹرفیس کی لُک تبدیل کرنے میں ،ہوم اسکرین کے بیچ میں ویجڈز انسٹال کرنے ، ڈیفالٹ ایپس کو تبدیل کرنے ، جن چیزوں کو آپ پسند نہیں کرتے ان کو ڈیلیٹ کرنے اور بہت کچھ کرنے میں ایپل سے کہیں زیادہ گنجائش رکھتا ہے۔
میموری کا بڑھانا
اگر چہ آئی فون 7، 256جی بی اسٹوریج کے ساتھ آیا ہے لیکن مسئلہ بیرونی ایس ڈی کارڈکا ان بھی برقرارہے۔ یہ عام طور پر ایپل کے ہائی اسٹوریج فون سے کافی سستے ہیں اور ایسے کافی صارفین ہیں جنہیں اسٹوریج کی اس مقدار سے زیادہ کی ضرورت ہو تی ہے۔
پہلے سے طے شدہ تھرڈ پارٹی براؤزر
آپ آئی فون 7پر سفاری براؤزر سے فرار اختیار نہیں کرسکتے ۔اگر آپ مستقل طور پر کوئی تھڑڈ پارٹی براؤزر استعمال کر رہے ہوں جیسے کہ کروم،پھر بھی آئی او ایس 10 کسی بھی ایپ سے ویب لنک کلک کرنے پر آپ کو سفاری پر لے جائیگا۔
تھری ڈی میپنگ
رواں برس جُون میں لینووو نے فیب2 پرو لاؤنچ کیا تھا ،6.4انچ کا اسمارٹ فون گوگل کے پروجیکٹ ٹینگو 3ڈی میپنگ ٹیکنالوجی کو ضم کرنے کیلئے پہلی کمرشل ڈیوائس تھی ۔ٹینگو، ڈیوائس کو آپ کے اطراف کا نقشہ کھینچنے کا موقع دیتی ہے اور چیزوں کو ٹریک کرتی ہے اور ان میں 3ڈی افیکٹ ڈالتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…