بدلہ لوں گا ٗعلی امین گنڈا پور مشتعل،خطرناک اعلان کردیا

31  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بادشاہت کو برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی ظلم کرنے سے چپ بیٹھیں گے بلکہ اپنا حق لے کر رہیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شراب نوشی کی عادت نہیں تاہم شہد ضرور پیتا ہوں ٗگاڑی سے شراب کی بوتل برآمد ہونے کا الزام جھوٹا لگایا جا رہا ہے میری گاڑی سے شراب کی بوتلیں برآمد نہیں ہوئی ٗگرفتاری دیکرحکومت کوکامیاب نہیں ہونے دوں گا۔
صوبائی وزیر نے ڈی پی او کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میرے خون کے نمونے بھی لیں اور اپنے بھی دیکھتے ہیں کس کے خون میں شراب کی موجودگی کا انکشاف ہوتا ہے ٗ ڈی پی او بھی نشے کا ٹیسٹ کرائیں میں بھی کراتاہوں ٗانہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو وفاقی حکومت روک رہی ہے اور انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے جو جمہوریت نہیں تاہم گاڑی سے ملنے والے اسلحہ کو چیک کیا جائے پتہ چل جائے گا اسلحہ قانونی ہے یا غیرقانونی۔یاد رہے گزشتہ روز پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے ناجائز اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد آج اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں انکے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جس میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور شراب کی برآمدگی سمیت دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…