کوئٹہ حملہ،امریکہ ہمارے لئے یہ کام کرے،پاکستان نے بڑا مطالبہ کردیا

26  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کوئٹہ میں دہشتگردانہ حملے میں بھارتی اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں کے دہشتگردوں سے رابطہ بارے امریکہ کو آگاہ کردیا ۔قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملہ، انسداد دہشت گردی آپریشن اور کراس بارڈر حملوں کے امور زیر غور آئے۔ امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت کی اور اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے قومی ایکشن پلان کے ذریعہ پاکستان کی مجموعی سکیورٹی کو بہتر بنانے کی کوششوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے این ڈی ایس اور راء کی قیادت میں افغانستان میں قائم دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں حملہ کرنے والے دہشت گرد مسلسل افغانستان میں اپنی قیادت کے ساتھ رابطہ میں تھے، پاکستان کو اس حوالہ سے امریکہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان میں امن سے براہ راست منسلک ہے، افغانستان میں سیاسی مصلحت خطہ میں امن قائم کرے گی۔ امریکہ کے سفیر نے قومی سلامتی کے مشیر کو افغانستان میں سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالہ سے امریکہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…