افغانستان میں افغان فوجیوں کی ہلاکت کا اصل سبب کیاہے؟امریکہ کا حیرت انگیز انکشاف

26  اکتوبر‬‮  2016

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں نیٹو اور امریکی افواج کے کمانڈر نے افغان فوجیوں کی ہلاکت کا سبب کمزور لیڈرشپ کو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر افغان فورسز کی قیادت نے تدبر اختیار نہ کیا تو جانی نقصان میں بیپناہ اضافہ ہو سکتا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں افغانستان میں متعین نیٹو اور امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہاکہ ہلاکتوں کے حوالے سے صورت حال گزشتہ برس جیسی ہے، امریکی جنرل نے واضح کیا کہ طالبان کے خلاف جھڑپوں میں افغان فوج اور پولیس کو نکمی لیڈرشپ کا سامنا ہے اور اگر افغان افسران نے اپنی جنگی اپروچ کو بہتر کرنے کے ساتھ فکر و تدبر اختیار نہ کیا تو جھڑپوں میں ناحق فوجی مرتے رہیں گے۔جنرل جان نکلسن نے افغان فوج کی غیرمعمولی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اورکہاکہ افسران نے موقع پر حالات کے تناظر میں فہم و فراست کا استعمال نہ کیا تو وہ اْن کے دستوں میں شامل اہلکار افغان طالبان کی گولیوں کا نشانہ بنتے رہیں گے، جنرل نے واضح کیا کہ افغان فوج اور پولیس کے افسران مختلف سطحوں پر ذمہ داریوں کے احساس سے نابلد دکھائی دیے ہیں۔ انہوں خاص طور پر پولیس افسران میں قیادت کا بحران محسوس کیا ہے۔ جان نکلسن نے کہا کہ گلیوں میں لڑائی میں مصروف افغان فوجی اور پولیس اپنی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن کمزور اور فورا فیصلے نہ کرنے والی قیادت اْن کو لے ڈوبتی ہے۔ جنرل نے واشگاف انداز میں کہا کہ طالبان کی مزاحمتی سرگرمیوں میں سب سے تشویش ناک بات لیڈرشپ کی ناکامی پائی گئی ہے۔ جنرل نے چیک پوائنٹس پر متعین فوجیوں کی حالت زار پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق یہ فوجی بغیر کھانے پینے اور مناسب اسلحے کے تعینات کیے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…