راشد لطیف نے نیا پاکستانی ’’سٹار‘‘ ڈھونڈ نکالا،پاکستان سپر لیگ میں کراچی اور لاہور کا فائنل ہوگیا تو کیا ہوگا؟بڑا دعویٰ کردیاگیا

21  اکتوبر‬‮  2016

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے ، اس بار ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں، بڑے اسکور کے لیے ٹیم کو سیٹ کیا ہے، کرس گیل ایک اسٹار ہے اس لیے انہیں منتخب کیا، میکلرن کو آل راؤنڈر ہونے کے سبب شامل کیا۔ دبئی میں پلیئرز ڈرافٹنگ میں گفتگو کر تے ہوئے سلمان اقبال نے کہا کہ اس بار بھی ٹیم سے بہت خوش ہوں، ٹیم کے کوچز خوش ہیں تومیں بھی خوش ہوں، کوچز نے بڑی محنت سے ٹیم کا انتخاب کیا، کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے اسکور کے حصول کے لیے اس بار ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں، میکلرن آل راؤنڈر ہیں اس لیے انہیں ٹیم میں شامل کیا،کرس گیل کو کئی لوگوں نے لینے سے منع کیا لیکن کرس گیل ایک اسٹار ہے اس لیے انہیں منتخب کیا۔سلمان اقبال نے بتایا کہ کاشف بھٹی اس ایونٹ میں ڈیبیو کررہے ہیں، میرا خیال ہے وہ کامیاب رہیں گے،کاشف بھٹی کو راشد لطیف تلاش کرکے لائے ہیں۔اونر کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد پتا چلا کہ کرکٹ کے شائقین کتنے ہیں، کراچی کے لوگوں کا بیک اپ بھی ہے اور تنقید بھی کرتے ہیں،رائے آئی ہے کہ ایونٹ میں شوبز کے اسٹارز کو بھی بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رکھا جس میں آٹھ لڑکوں کا انتخاب کیا ، دو سے تین سال میں اتنے لڑکوں کا انتخاب کرلیں گے کہ ٹیم بن جائے۔سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل ہوگیا تو پتا چل جائے کہ ایونٹ کتنا بڑا ہے، کراچی اور لاہور کا لاہور میں فائنل ہوجائے تو سوچیں کیاہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…