ایران نے بھارت سے بڑی رقم مانگ لی

11  اکتوبر‬‮  2016

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیامیں بھارت، چین، جنوبی کوریا اور جاپان ایران کے خام تیل کے سب سے بڑے خریدار سمجھے جاتے ہیںاوراب ایران نے بھارت سے خام تیل کی واجب الادا رقوم کی ادائیگی کی اپیل کردی۔ایران کے وزیر خزانہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں خام تیل کی واجب الادا رقوم کی ادائیگی جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا نے اپنے بھارتی ہم منصب ارون جیٹلی سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بروکر تعلقات کی بحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے جو پابندیوں کی وجہ سے منقطع ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت حاصل ہوئی ہے تاہم یہ تعلقات ابھی تک مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران ارون جیٹلی نے یقین دلایا کہ بھارت کے وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر ہونے والے معاہدوں کے مطابق نئی دہلی حکومت ایران کو واجب الادا رقوم کی ادائیگی کی پابند ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بھارت نے ایران سے خام تیل کی درآمدات میں 84 فیصد اضافہ کیا ہے جو تین لاکھ پچانوے ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…