ڈونلڈ ٹرمپ کو اب تک کا سب سے بڑا دھچکا ۔۔۔! خواتین کیساتھ ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ مستقبل خطرے میں پڑ گیا

8  اکتوبر‬‮  2016

واشنگٹن(این این آئی)سینیئر رپبلکن رہنماؤں نے خواتین کے بارے میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے فحش بیانات کی مذمت کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان 2005 کا ہے جس کی ویڈیو امریکی اخبار نے حال ہی میں جاری کی ۔اس ویڈیو ٹیپ میں ڈونلڈ ٹرمپ ٹی وی کے میزبان بلی بش کو یہ کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ اگر آپ سٹار ہیں تو خواتین کے ساتھ آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔اس ٹیپ میں ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ ہم بستری کی کوشش کرنے اور دیگر خواتین کے ساتھ بوس و کنار، چھونے اور پکڑنے کے بارے میں ڈینگیں مارتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو ٹیپ ایکسس ہالی وڈ کے ایک پروگرام کا حصہ تھا جو نشر نہیں کیا گیا تھا۔اس میں انھیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں نے اس کے ساتھ کوش کی لیکن ناکام رہا۔ وہ شادی شدہ تھی اور میں نے اس پر کافی زور آزمائی کی۔پھر بات کرتے ہوئے انھوں ٹی وی میزبان بش سے کہاکہ میں فطری طور پر خوبصورت عورتوں کی جانب متوجہ ہو جاتا ہوں اور اکثر انھیں چومنے کی کوشش کرتا ہوں۔جبکہ ٹی وی میزبان نے کہا کہ وہ اس ویڈیو میں موجود چیزوں سے شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ اس کا کوئی جواز نہیں۔ لیکن یہ 11 سال قبل کی بات ہے۔ میں نوجوان، ناپختہ کار تھا اور میں نے بے وقوفی کی۔ مجھے بہت افسوس ہے،ٹرمپ نے اسے پرانی اور لاکر روم کی باتیں کہتے ہوئے مسترد کر دیا البتہ اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہاکہ سابق صدربل کلنٹن نے تو انھیں اس سے زیادہ خراب باتیں کہہ رکھی ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے بل کلنٹن کا ذکر کیا ،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ساتھی اور نائب صدر امیدوار مائک پینس اس تقریب میں ان کی نمائندگی کریں گے۔جب یہ ویڈیو منظر عام پر آئی تو رپبلکن پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے ٹرمپ کو اس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔سپیکر پال رائن نے رواں ہفتے وسکانسن میں ہونے والی تقریب رپبلکن فال فیسٹ کے دعوت نامے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام کاٹ دیا۔سینیٹ کے رہنما مچ میک کونل نے کہا کہ یہ باتیں قابل نفرت ہیں اور یہ کہ مسٹر ٹرمپ کو ہر جگہ خواتین اور لڑکیوں سے معافی مانگنی چاہیے۔ایک دوسرے سینیئر رہنما جان میک کین نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ہتک آمیز اور بے ہودہ باتوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔خیال رہے کہ یہ ویڈیو دوسرے صدارتی مباحثے سے دو دن قبل نمودار ہوا ہے۔ یہ ٹی وی مباحثہ سینٹ لوئیس میں منعقد ہو گا جبکہ ووٹنگ میں اب صرف ایک ماہ کی مدت بچی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…