پاکستان کے ساتھ کیا ہورہاہے؟اپنی غلطی بھی تسلیم کریں اور فوری اقدامات کریں،پرویزمشرف کا انتباہ،بڑی کمزوری سامنے لے آئے

3  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان تنہائی کا شکار ہوا ہے۔ جو ٹھیک نہیں ہے عالمی سطح پر ہماری کمزوریاں ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے-بھارتی حکومت اور فوج اپنے عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ کوئی سرجیکل سٹرائک نہیں کی گئی۔ بھارت حملہ کرے گا اورہم خاموش رہیں گے یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ پاکستان بھوٹان نہیں ہے اگربھارت نے حملہ کیاتوبھرپورجواب دیاجائے گا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق صدرپرویزمشرف نے کہاکہ خوشی ہے کہ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بات کی گئی۔اقوام متحدہ اور امریکہ کو دونوں ملکوں کی صورتحال سمجھنی چاہیے۔ عالمی سطح پر پاکستان تنہائی کا شکار ہوا ہے۔ جو ٹھیک نہیں ہے عالمی سطح پر ہماری کمزوریاں ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بھارت عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف سیاسی و سفارتی سازشوں میں مصروف ہے۔ بھارتی لابی امریکہ میں بہت سرگرم ہے کانگریس نے پاکستان مخالف بیانات دلوائے جاتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے سارک کو بھی بھارت استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اڑی کے جھوٹے واقعہ کو عالمی سطح پر پروپیگنڈے کیلئے استعمال کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حالات میں پاکستانی میڈیا اچھا کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان کو امریکہ سے تعلقات ودیگر ایشوز پر توجہ دینی چاہیے۔ بیرون ملک پاکستانی لابی کو مضبوط کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاپاک فوج بھارت سمیت کسی بھی بیرونی جارحیت کاجواب دینے کی  صلاحیت رکھتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…