شیخ رشید کی تمام کوششیں ناکام،بُری خبر آگئی

10  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی شریف خاندان کے رائے ونڈ میں رہائش گاہ کے باہر ہونے والے احتجاج میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو اکٹھا کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے 2014ء کے اسلام آباد دھرنے میں بھی سخت محنت اور کوششوں کے بعد عمران خان اور طاہر القادری کو اکٹھا کیا تھا اور اب ایک بار پھر وہ کوشاں تھے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک مل کر رائے ونڈ میں پانامہ لیکس کے خلاف احتجاج کریں او راس کے لئے انہوں نے عمران خان اور طاہر القادری سے متعدد رابطے بھی کئے تاہم شیخ رشید کی کوششیں ہفتہ کو اس وقت ناکامی سے دوچار ہو گئیں جب طاہر القادری نے رائے ونڈ احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ قبل ازیں (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین ‘ اے این پی ‘ پی پی پی اور متعدد دیگر جماعتیں بھی عمران خان کو رائے ونڈ میں احتجاج نہ کرنے کا مشورہ دے چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…