ورلڈ کپ 2015:سری لنکا نے بنگلادیش کو 92 رنز سے شکست دے دی

26  فروری‬‮  2015

میلبورن(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 92 رنز سے شکست دے دی۔میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 332 رنز بنائے، دلشان اور کمار سنگاکارا نے بنگلادیشی بولروں کی خوب دھلائی کی اور گراؤنڈ کے چاروں جانب چوکے چھکے لگاتے ہوئے 210 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، دلشان 146 گیندوں میں 161 رنز کی تباہ کن اور شاندار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ سنگاکارا نے بھی 105 رنز ناٹ آؤٹ کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، سری لنکا کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لاہیرو تھریمانے تھے جو 52 رنز بنا کرروبیل حسین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔بنگلادیش کی ٹیم 333 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 اوورز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث اس کا ہدف حاصل کرپانا ناممکن ہوگیا، بنگلادیش کی جانب سے صابر رحمان 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ان کی یہ نصف سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آئی جب کہ شکیب الحسن 46 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں انعام الحق 29، سومیا سرکار 25، مومن الحق ایک، محمود اللہ 28، مشفیق الرحیم 36 اور کپتان مشرفی مرتضیٰ 7 رنز بنا سکے۔ سری لنکا کے لستھ ملنگا نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں، دلشان اور سرانگا لکمل 2،2 وکٹیں حاصل کر پائے جب کہ اینجیلو میتھیوز اور تھسارا پریرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین کارکردگی پر دلشان کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…