مسیحی جوڑے کو جلائے جانےکا واقعہ،سپریم کورٹ نے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

26  فروری‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن کیس میں مزید پیشرفت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے میں نامزد 140 ملزمان میں سے 80 کو گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ 3 مرکزی ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کرلیا اور تیسرے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے اس موقع پر پولیس کی رپورٹ پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کی بنائی گئی رپورٹ سے لگتا ہے کہ معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا جبکہ یہ عالمی معاملہ ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک پاکستان کی بدنامی ہوئی۔جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اقلیتوں کو زندہ جلانا کوئی نئی بات نہیں اور کوٹ رادھا کشن میں بھی 2 افراد کو جلا کر مار دیا گیا لیکن پولیس کی جانب سے محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔عدالت نے تفتیشی افسران کو حکم دیا کہ کیس میں پیشرفت سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…