سلامتی کونسل عام شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہو گئی :ایمنسٹی انٹرنیشنل

25  فروری‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل عام شہریوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد فرقہ وارانہ فسادات میں اضافہ ہوا ہے۔ انتہا پسند ہندو¿وں نے مسلمانوں اور عیسائیوں سے جبری طور پر مذہب تبدیل کرایا۔ انتخابات میں بھارتی سیاستدان اشتعال انگیز تقاریر کرتے پائے گئے۔ مقبوضہ کشمیر سمیت متعدد مقامات پر لوگوں کی زندگیوں کو مستقل خطرات لاحق ہیں۔ رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق پاکستانی صحافیوں کی ہلاکت پریشان کن امر ہے۔ 2014 میں 8 صحافی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہوئے مارے گئے۔ آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گرد حملے کو بدترین سانحہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ عام شہریوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ تنظیم نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ جب معاملات بڑے پیمانے پر نسل کشی اور مظالم کے ہوں تو وہ ویٹو کا حق استعمال نہ کریں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…