بابا رام دیو اب بھی فروخت کر رہے ہیں بیٹا پیدا ہونے کی دوا

24  فروری‬‮  2015

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)ایک طرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بیٹیاں بچانے کے لیے لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیںتو دوسری طرف ان کے سخت حامی یوگا گرو بابا رام دیو بیٹا پیدا ہونے کی ”دوا ئی بیچ “رہے ہیں۔ اگرچہ دوائی ایسا کہہ کر نہیں بیچی جارہی ہے لیکن اس کانام بے حد الجھا ہوا ہے اورایسا پیغام دیتا ہے کہ اس سے بیٹا پیدا ہو گا۔ رام دیو کی مصنوعات بیچنے والی فارمیسی پر ”دیو پتر جیوک بیج “نام کی ایک دوا بکتی ہے۔ جسے نامرادی کا علاج بتایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کی مصنوعات کو لے کر بابا رام دیو پر خاصی تنقید ہو رہی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ دوا کافی سالوں سے فروخت ہو رہی ہے۔ رام دیو کی ان دکانوں پر یہ دوائی 35روپیہ فی پیکٹ حساب سے بیچی جا رہی ہے اور ایسے گاہکوں کی کمی نہیں ہے جو بیٹے کی امید میں یہ دوا خرید تے ہیں۔ رام دیو کی فارمیسی پر کام کرنے والے ڈاکٹر شیام سندر نے ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کو بتایا جنہیں بیٹا ہو جاتا ہے وہ دوسروں سے کہتے ہیں کہ ہم سے خریدی دوائی سے ہی انہیں بیٹا ملا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق شیام سندر کہتے ہیں کہ سوامی جی سے انہیںیہی پیغام ملا ہے کہ جنہیں بیٹا نہیں ہوتا وہ پتر جیوک بیج کھائیں‘ اس دوا کی کھپت ہریانہ میں کافی بتائی جاتی ہے جہاں جنسی تناسب ملک میں سب سے زیادہ خراب ہے۔ یہیں وزیر اعظم مودی نے بیٹی بچاﺅ ‘بیٹی پڑھاﺅ اسکیم شروع کی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…