حکومت سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کاقرض چکا رہی ہے،خرم دستگیر

24  فروری‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک کی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پچیس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں لانے پر کام ہو رہا ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرتجارت نے کہا کہ ملک میں 40برس بعد پہلا ڈیم داسو بنا یا جارہا ہے۔نیلم جہلم اورکراچی میں کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد ملک میں بجلی کا بحران بہت کم ہو جائے گا، جبکہ رواں سال مارچ میں ایل این جی کی درآمد سے ملک میں گیس کی قلت پربھی قابو پالیا جائے گا۔ان کا موقف تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سابق حکمرانوں کی نااہلی ،لوٹ مار اوربدنیتی کاقرض چکا رہی ہے ،وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہشات کی تکمیل کے لئے ہمت اور سچی نیت پہلی شرط ہے۔ملک کی تقدیر الزام تراشی ،شکایت اور گلہ کرنے سے نہیں بلکہ مستقل محنت سے بدلے گی ،عوام نواز شریف کی قیادت میں بہت جلد ایک روشن پاکستان اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں گے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…