طاقت بڑھائیں اور وزن کم کریں صرف ایک پھل سے

19  دسمبر‬‮  2016

برطانیہ(نیوز ڈیسک)جو افراد اپنا وزن کم کرنے کے لیے فکر مند رہتے ہیں وہ روزانہ انگوروں کی کچھ مقدار کھاکر نہ صرف اپنا وزن کم کرسکتے ہیں بلکہ اپنی قوت کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق بیریاں اور سرخ انگور موٹاپا کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتے ہیں اور ادھیڑ عمر (40 سال) سے زائد عمر کے افراد اس سے بہت فائدہ اٹھاسکتے ہیں،
ایسے افراد روزانہ آدھا کپ انگور کھانے سے اس کے تمام فوائد حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ انگوروں اورمیں موجود فلیووینوئڈز ایک اہم مرکب ہے جو وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔برطانیہ کی غذائی ایسوسی ایشن کی ترجمان کے مطابق فلیووینوئڈز کے بہت سے فوائد سامنے آئے ہیں جن میں یہ بلڈ پریشر کم کرتے ہیں، کولیسٹرول گھٹاتے ہیں اور کینسر اور امراضِ قلب کو بھی روکتے ہیں لیکن اب پہلی مرتبہ یہ ثابت ہوا ہے انگوروں میں موجود فلیووینوئڈز آپ کی قوت کو اچھا بناتے ہیں اور وزن گھٹاتے ہیں۔امریکی یونیورسٹی نے 24 سال تک ایک لاکھ سے زائد ہزار افراد کا مطالعہ کیا اور رضاکاروں کو 36، 47 اور 48 عمر کے افراد میں تقسیم کیا۔
مردوں کے وزن میں چار سال میں 2.2 پونڈ اور خواتین نے اسی مدت میں 4.8 پونڈ وزن بڑھایا لیکن جن مردوخواتین نے فلیووینوئڈز استعمال کیے ان کا وزن نہیں بڑھا بلکہ انہوں نے وزن کم کیا جب کہ انگوروں میں پائے جانے والے فلیووینوئڈز کی ایک قسم اینتھو سائننز سب سے زیادہ مو¿ثر دیکھی گئی جو بلوبیری، اسٹرابری اور چیری میں پائی جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ چائے، بیری اور سیب کے فلیووینوئڈز بھی بہت مو¿ثر پائے گئے ہیں۔ اس تحقیق کے بعد ماہرین نے زور دیا ہے کہ وہ فلیووینوئڈز کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور صحت مند اور مسرور زندگی گزاریں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…