پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر اتفاق

24  جون‬‮  2016

تاشقند (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت امن و استحکام کے فروغ کیلئے باہمی تعلقات مضبوط کرنے ، انسداد دہشت گردی اور معاشی ترقی کیلئے تعلقات کو فروغ دینے، طورخم سرحد پر کشیدگی روکنے سمیت دیگر امور پر مشاورت کیلئے اعلیٰ سطح میکنزم قائم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تاشقند میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے ملاقات کی ، جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مختلف امور پر مشاورت کیلئے اعلیٰ سطحی میکنزم قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے،مجوزہ میکنزم کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی مشترکہ صدارت کریں گے،میکنزم میں دونوں ملکوں کے قومی سلامتی مشیر بھی شریک ہوں گے۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے مشترکہ تکنیکی ورکنگ گروپ بھی کام کرے گا، میکنزم دونوں ملکوں کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرے گا اور طور خم کشیدگی جیسے واقعات کو دوبارہ رونماء ہونے سے بھی روکے گا۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات کے دوسرے پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ملکوں کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کیلئے احترام کا اعادہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے حصول پر بھی اتفاق کیا گیا، امن و استحکام کے فروغ کیلئے باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی اور دونوں ملکوں کے معاشی ترقی کیلئے تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کیلئے رابطے بڑھائے جائیں گے، دہشت گردی کے خاتے کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی، افغانستان میں امن کے فروغ اور مفاہمتی عمل کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…