ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں شاہد آفریدی

12  فروری‬‮  2015

ایڈیلیڈ  اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اس حقیقت سے دلبرداشتہ نہیں کہ وہ اب تک ورلڈکپمیں بھارت کے خلاف کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے۔ منگل کوایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں 15 فروری کا مقابلہ دونوں ٹیموں اور دنیا بھر سے اسے دیکھنے کے لیے آنے والوںکے لیے اہم میچ ہے ، ان میں توقعات بہت زیادہ ہیں تاہم ہم پراعتماد اور اتنی صلاحیت رکھتے ہیں کہ کسی بھی ٹیم کو حیران کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیمیں پریشر کو ہینڈل کرنا جانتی ہیں تاہم یہ ورلڈکپ کا پہلا میچ ہے اور دونوں ٹیمیں جیت سے آغاز کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ اربوں افراد اس میچ سے لطف اندوز ہوں گے ، ہم انہیں مایوس نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اہم کھلاڑیوں کی انجریز اور سعید اجمل کے باہر ہونے کے باوجود کوئی ٹیم پاکستان کو ہلکا نہیں لے گی ۔ ہم کسی بھی اچھے دن ہر ٹیم کو حیران کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ آفریدی نے 1992 کی عالمی چیمپئن ٹیم کو موجودہ اسکواڈ سے زیادہ مضبوط قرار دیا اور کہا کہ اس وقت کی ٹیم سینئرز اور جونیئرز کا امتزاج تھی، آج کی ٹیم میں بھی کچھ باصلاحیت نوجوان شامل ہیں اور ہم ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…