سابق وزیرا عظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مقدمہ کے آخری گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا

4  مئی‬‮  2016

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سابق وزیرا عظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مقدمہ کے آخری گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ سابق وزیرا عظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے کی ۔ اس موقع پر استغاثہ کے آخری گواہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آ ئی اے خالد قریشی نے عدالت کوا پنا بیان ریکارڈ کرایا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 2009کے تفویض کردہ اختیارات کے تحت ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تفتیش کی اور اس ضمن میں تمام شواہد اکٹھے کیے ۔ سماعت کے موقع پر سعود عزیز ، خرم شہزاد ، سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے چوہدری اظہر و سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء کی ٹیم کے رکن جاوید صفدر عدالت میں موجود تھے ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آ ئی اے خالد قریشی کے بیان پر جرح کی تاریخ 05مئی مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر د ی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…