ورلڈ کپ میں بھارت سے ہارنے کی روایت ختم کردیں گے، وقار یونس

11  فروری‬‮  2015

 پاکستانی کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ اس بار ہم ورلڈ کپ میں بھارت سے ہارنے کی روایت ختم کردیں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مقصد یہ ہے کہ اس بار چیزیں ہمارے موافق رہیں، گزشتہ تمام ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں ہم بھارت کو شکست نہیں دے پائے، ہم نے 1992 میں ٹائٹل جیتا اور ایک اور میگا ایونٹ کا فائنل بھی کھیلا، بس  بھارتی ٹیم کو شکست دینا باقی اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس میں کامیابی حاصل کرلیں گے، آخری مرتبہ ہمارا ان سے مقابلہ 2011 کے سیمی فائنل میں موہالی میں ہوا تھا جس میں ہمیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

وقار یونس نے کہا کہ ہم اسی جگہ سے آگے بڑھیں گے اور اس بار کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ میرا ذاتی ہدف وہی ہے جوکہ ٹیم کا ہے، ہم اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے اور ایک ٹیم کی صورت میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہم  غیرمستقل مزاجی کے ٹیگ سے بھی نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں جوکہ ہماری ٹیم پر لگا ہوا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…