دہشت گردوں اورڈاکوﺅں سے پریشان عوام اب کیا کرے؟

21  فروری‬‮  2016

کراچی(نیوزڈیسک)اورنگی ٹاو¿ن میں عوام نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو ان کے نجی عملے کے ہمراہ رنگے ہاتھوں پکڑ کر پیٹی بند بھائیوں کے حوالے کردیا ہے جبکہ آئی جی سندھ کے حکم پر ان کے سرپرست ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن ساڑھے 11 میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات اینٹی کار لفٹنگ سیل کی بغیر نمبر پلیٹ موبائل میں آنے والے 9 سادہ لباس مسلح افراد ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار محمد اختر کے گھر میں گھس گئے۔ شور شرابے کی آواز سن کر اہل محلہ اٹھ گئے اور انہوں نے تمام افراد کو پکڑ لیا۔ہتھے چڑھنے والے ملزمان کی پہلے عوام نے خوب درگت بنائی اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی انہوں نے ملزمان کی عوام سے جان چھڑائی۔ گرفتار کئے گئے اہلکاروں میں سے 4 کراچی پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ سیل سے تعلق رکھتے ہیں جن کی شناخت ندیم، علی مدد، غلام حسین اور اے ایس آئی بنجل کے نام سے ہوئی ہے -دیگر پانچوں افراد پولیس کے باقاعدہ اہلکار نہیں تھے بلکہ انہیں پولیس حکام نے نجی طور پر رکھا تھا۔ گرفتار اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں اے سی ایل سی کے سب انسپکٹر ناصر کی جانب سے کارروائی کا حکم ملا تھا۔ایس ایس پی کراچی غربی اظفر مہیسر کے مطابق واقعہ میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں اور 5 دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے،مقدمہ میں اختیارات کاغلط استعمال، اغوا کی کوشش اور جعلی پولیس اہلکار بن کر عوام کو ہراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے مبینہ سرپرست ڈی ایس پی سجاد حیدر کو معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کی روشنی میں محکمانہ کارروائی کا حکم دےدیا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…