ڈی جی انٹیلی جنس بیورو نے داعش کا نیٹ ورک پکڑنے کا انکشاف کر دیا

10  فروری‬‮  2016

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو نے داعش کا نیٹ ورک پکڑنے کا انکشاف کیا ہے۔ دس سے زیادہ بڑے واقعات میں ملوث دہشت گرد گرفتار۔ انٹیلی جنس اداروں کو تعلیمی اداروں پر حملوں کی اطلاع تھی ، پنجاب حکومت کی مدح سرائی۔ دوسرے صوبوں کو بھی اس کی پیروی کی تاکید کی۔ پاکستان میں داعش کا نیٹ ورک تباہ ، دہشت گردی کے دس بڑے واقعات کے ملزم گرفتار۔ ڈی جی آئی بی کا سانحہ چارسدہ سے پہلے تعلیمی اداروں پر حملوں کی انٹیلی جنس اطلاعات کا اعتراف۔ سینیٹ کی قائمہ کیمٹی داخلہ کو ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان نے انکشاف کیا کہ ملک میں داعش کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر خودکش دھماکے ، بشیر بلور پر حملے سمیت متعدد واقعات کے مجرم پکڑے جا چکے ہیں۔ ترنول میں دہشت گردوں کا اسلحہ ڈپو ختم کر دیا گیا۔آئی بی چیف کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں پر ممکنہ حملوں کی انٹیلی جنس اطلاعات تو تھیں مگر یہ معلوم نہیں تھا کہ باچا خان یونیورسٹی نشانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کراچی جیسی صورتحال کسی اور شہر میں نہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر پنجاب حکومت سنجیدگی دکھا رہی ہے ، دیگر صوبوں کو بھی پلان پر کام کرنا چاہئیے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…