وفاقی وزیر نے گیس بحران بارے بری خبر سنا دی

21  دسمبر‬‮  2015

لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس بحران آئندہ ماہ بھی جاری رہے گا۔نجی ٹی وی چینل گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن دونوں ہی گیس کی طلب پوری کرنے سے قاصر ہیں، بالخصوص گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی مشکل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال گیس کا بحران گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ سنگین ہے اور حکومت گیس کی طلب اور رسد کے درمیان خلا کو پورا نہیں کر سکی، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں روزانہ دو سو ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت ہے، جس سے گھریلو صارفین کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔واضح رہے گیس کے بحران کے خلاف دونوں صوبوں میں عوام کی جانب سے مظاہرے بھی کیے جارہے ہیں، جبکہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بھی گیس پریشر میں کمی کی شکایات عام ہیں۔وفاقی وزیر نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال میں حکومت کیا کرے جب صرف پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 3 لاکھ سے زائد نئے گھریلو کنکشنز سسٹم میں شامل ہوچکے ہیں۔تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ اور بلوچستان میں گیس بحران کا خطرہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کی جانب سے کمپریسرز لگانے سے صورتحال مزید بگڑ رہی ہے اور ایسے صارفین کے خلاف کارروائی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔قطر سے ایل این جی درآمد کے باجود گیس بحران کے حوالے سے سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی صرف صنعتی شعبے کے لیے ہے



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…