پیرس سرچ آپریشن: ’خودکش بمبار خاتون نہیں مرد‘

21  ‬‮نومبر‬‮  2015

پیرس(نیوزڈیسک) فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ پیرس حملے کے ماسٹر مائنڈ عبد الحامد اباعود کی تلاش کے لیے پیرس کے مضافاتی علاقے میں کیے گئے آپریشن کے دوران خود کو بم سے خاتون نے نہیں بلکہ مرد نے اڑایا۔اس سے قبل فرانسیسی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پیرس کے مضافاتی علاقے سینٹ ڈینس میں گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ کی 26 سالہ کزن حسنہ آیت بوالحسن نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔تاہم اب برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ میں فرانسیسی تفتیش کاروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ حسنہ کی بجائے خودکش بمبار ایک مرد تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیرس میں ہولناک حملوں کا ماسٹر مائنڈ مراکشی نژاد بیلجیئن شدت پسند عبدالحامد اباعود کو بتایا گیا تھا، جسے اسی سرچ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔گزشتہ جمعہ کی رات کو پیرس کے 6 مقامات پر دہشت گردوں کی 3 ٹیموں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔حملوں کی ذمہ داری عراق و شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔پولیس نے حملہ کرنے والے7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔پیرس حملوں میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت کے بعد ان کی نجی زندگی کے بارے میں بھی حیرت انگیز انکشافات ہو رہے ہیں۔.



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…