بلاول بیٹے میرے پاس آو، میں سکھاوں گا لیڈر کیسے بنتے ہیں، عمرا ن خان

13  ‬‮نومبر‬‮  2015

عمرکوٹ(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بیٹا میرے پاس آومیں تمھیں بتاو¿ں گا کہ لیڈر کیسے بنتے ہیں۔عمرکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بلاول جمہوریت میں تقریرنہیں کرسکتے اور لکھ کر تقریر کرنے والا کبھی لیڈر نہیں بن سکتا یہ بادشاہت ہے اس لئے وہ تقریرکررہے ہیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بیٹے تقریربعد میں کرنا پہلے اپنی تعلیم تو بتاو¿، لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا، میرے پاس آو میں تمھیں بتاو¿ں گا کہ لیڈر کیسے بنتے ہیں، تمھیں سکھاو¿ں گا کہ پہلا اور دوسرا قدم کس طرح رکھنا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہرشخص کے اندر خوف ہوتا ہے، میرے اندر بھی خوف تھا لیکن میں نے اسے ختم کیا اور زندگی میں بہت اونچ نیچ دیکھی جب کہ 2 بار گرچکا ہوں اس لئے اب گرنے کا خوف نہیں اور کئی بار گر کر اٹھا ہوں، اب ہار بھی مجھے نہیں ہرا سکتی،عمران کے پاس اربوں ڈالرنہیں صرف ایک بڑا خواب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ غلامی کررہے ہیں انھیں کوئی حقوق حاصل نہیں، کرسی چھن جانے کے ڈر سے ظالم صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے، یہ کرسی نہیں چھوڑسکتے کیونکہ کرسی میں پیسا اور طاقت ہے اور کر سی کی وجہ سے ہی یہ ظلم کرتے ہیں، کرسی کی وجہ سے کمزور لوگوں کو انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے غلام رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان ان دنوں بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں دو روز کے لئے سندھ کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آخری سانس تک مافیا کے خلاف لڑتا رہوں گا۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…