لہسن کا استعمال، مردوں کیلئے حیرت انگیز فوائد

18  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )لہسن کے یوں تو بہت سے فوائد ہیں جو انسان کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم لوگ لہسن کھانے کے بعد اس کی منہ سے آنے والی بو سے گھبرا کر اسے کھاتے ہی نہیں لیکن امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق نے تو لہسن کی ایک ایسی خوبی کا انکشاف کیا ہے جس نے لوگوں کو حیران کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لہسن کھانے کے بعد آنے والا پسینہ مردوں کو خواتین کے لیے زیادہ پرکشش بنا دیتا ہے۔

یونیورسٹی آف اسکاٹ لینڈ اور چارلس یونیورسٹی آف چیک ری پبلک میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو شیو کرنے کے بعد مہنگے آفٹر شیو لگانے کی ضروت نہیں بلکہ وہ لہسن کھائیں جس کے بعد آنے والا پسینہ خواتین کے لیے آپ کو زیادہ پرکشش بنا دیتا ہے کیوں کہ خواتین کو اس طرح کی خوشبو عام طور پر زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ لہسن غذائیت سے بھر پورسبزی ہے جو بغل میں پسینہ بناتی ہے جو کسی بھی انسان کی صحت مند ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔لہسن اینٹی بائیوٹیک، وائر مخالف اور اینٹی فنگل خوبیاں موجود ہوتی ہیں جو نزلے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جب کہ لہسن کی اینٹی بیکٹیریل خوبی بغل سے آنے والے پسینے سے ناخوشگوار بو پیدا کرنے والے مائیکروبس کی شدت کو کم کر کے اسے خوشگوار بنا دیتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سانسوں سے نکلنے والی خوشبو سماجی تعلقات میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی طرح بغل میں پسینے کی خوشبو بھی تعلقات میں ایک اہم عنصر شمار کیا جاتا ہے۔تحقیق کے دوران 40 مردوں میں سے کچھ کو لہسن یا لہسن کیپسول کھلائے گئے اور کچھ کو لہسن نہیں کھلایا گیا جس کے بعد ان کے بغلوں میں 12 گھنٹے تک پیڈز لگا کر ان کے پسینے کی خوشبو حاصل کی گئی۔ تحقیق کے بعد 82 خواتین سے کہا گیا کہ وہ اس خوشبو کو سونگھیں اور بتائیں کہ کونسی خوشبو زیادہ خوشگوار، پرکشش، اور عورتوں کی پسندیدہ ہے۔

اس تحقیق کے نتائج میں یہ حیرت انگیز بات سامنے آئی کہ لہسن کھانے والے مردوں کے پسینے کو زیادہ دل کو لبھانے والی اور ہلکی تھی جو خواتین کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ جن مردوں نے 6 گرام لہسن روٹی اور پنیر کے ساتھ کھائے تو ان کے پسینے کی خوشبو لہسن کھانے سے پہلے کی خوشبو سے زیادہ مختلف نہ تھی لیکن جب انہوں نے اس مقدار دگنا یعنی 12 گرام کردی تو ان کے پسینے کی خوشبو زیادہ پرکشش اور دل کو اچھی لگنے والی بن گئی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…