وزیراعظم نے زلزلے کے بعد کی صورتحال پرجائزہ اجلاس آج طلب کر لیا

27  اکتوبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد کی صورتحال پر جائزہ اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں آنے والے زلزلے کے پیش نظر وزیراعظم نواز شریف اپنا برطانیہ کا دورہ مختصر کرتے ہوئے آج وطن واپس پہنچ گئے جب کہ انہوں نے زلزلے کے بعد کی صورتحال پر جائزہ اجلاس طلب کرلیا جس میں وفاقی وزیرداخلہ، چوہدری نثار، وزیرخزانہ چوہدری نثار، وزیراطلاعات پرویز رشید، گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل ساحر شمشاد، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ شریک ہوں گے۔اجلاس کے دوران امدادی اداروں کے سربراہان زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پیش کریں گے اور این ڈی ایم اے کے میجر جنرل زلزلے کے بعد ہی صورتحال پر رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں امریکا اور اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر سے آنے والی امداد کی پیشکشوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔واضح ر ہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آنے والے خطرناک زلزلے کے نتیجے میں 240 سے زائد افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…