بلیو ٹوتھ ‘‘ کا مطلب کیا ہے اور یہ کہاں سے آیا ؟

19  مئی‬‮  2016

آج تقریباً ہر موبائل میں ’’ بلیوٹوتھ ‘‘ نام کی ایک ڈیوائس موجود ہے ۔ کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے مارکیٹ میں الگ سے یہ ڈیوائس مل جاتی ہے ۔ آپ بھی یقیناً بلیو ٹوتھ کے ذریعے دوسروں کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرتے ہوں گے لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ بلیو ٹوتھ کے نام کبلیوٹوتھ ے معنی کیا ہیں ، اس کا نام بلیوٹوتھ کیوں رکھا گیا اور اس کا ماخذ کیا ہے ؟ بلیوٹوتھ ڈیوائس 1994ء میں معروف ٹیلی کام کمپنی ’’ ایرکسن ‘‘ کے سافٹ ویئر انجینیئرزکی ٹیم نے ایجاد کی تھی لیکن اس کانام 1997ء میں بلیوٹوتھ رکھا گیا ۔اس ٹیم کے ایک رکن جم کارڈیک 1997ء میں فرانس جی ہینگٹسن کا تاریخی ناول ’’دی لانگ شپس ‘‘ پڑھ رہے تھے ۔ اس ناول میں قدیم ڈنمارک کے بادشاہ ہرالڈ بلیو ٹوتھ کے کارنامے بیان کئے گئے تھے کہ کس طرح اس نے ڈنمارک کو متحد کرکے سلطنت قائم کی ۔ ہرالڈ بلیو ٹوتھ ڈنمارک کا دوسرا بادشاہ تھا جو 935ء میں پیدا ہوا تھا ۔ اس نے 958ء سے لے کر 986ء تک شاندار حکومت کی تھی ۔ یہ بادشاہ گارم دی اولڈ کا بیٹا تھا ، جس کا سکہ ڈنمارک اور ناروے دونوں پر چلتا تھا لیکن اس وقت ڈنمارک مختلف قبائل میں بٹا ہوا تھا ۔ ہرالڈ بلیو ٹوتھ ایک زیرک انسان تھا ۔ اس نے اپنے دور اقتدار میں ڈنمارک کے منقسم اور بکھرے ہوئے قبائل کو ایک سلطنت کے تحت متحد کیاتھا ۔ اسی وجہ سے بلیوٹوتھ ڈیوائس پروٹوکول کا نام اس بادشاہ کے نام پر ہی رکھا گیا تھا ۔بلیوٹوتھ ڈیوائس بھی چونکہ ایک سے زائد ڈیوائسز کو باہم منسلک کرتا ہے ، اس لیے اس کانام ہرالڈ بلیو ٹوتھ کے نام پر رکھا گیا ۔ یہی نہیں بلکہ بلیوٹوتھ کا لوگو بھی ہرالڈ بلیوٹوتھ کے نام کے ابتدائی حروف کو باہم ملا کر بنایا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…