نندی پور سکینڈل میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں ‘چوہدری سرور

8  اکتوبر‬‮  2015

لاہور ( نیوز ڈیسک)چوہدری سرور نے نندی پور پاور سکینڈل کے متعلقہ وزیر پانی وبجلی سمیت دیگر ذمہ داروں کے نام ای سی ایل میں شامل کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کر پشن کا یہ سیکنڈل حکمرانوں کی سیاست موت ثابت ہو گا “تحر یک انصاف ملک کو کر پٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے پاک کر کے دم لیں گی ۔تحر یک انصاف کی ضمنی انتخاب میں کا میابی ملک میں انقلاب کی ”بنیاد “ثابت ہوگی ن لیگ کو ضمنی انتخابات میں شکست ہو چکی ہے ،تحر یک انصاف آج لاہور میں تاریخی جلسہ کر یگی ۔وہ تحر یک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری دیگر بھی موجود تھیں تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف اور عمران خان کی حکمرانوں کی کر پشن کے خلاف جنگ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے اور اس میں کسی کو شک نہیں ہو نا چاہیے کہ ملک کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے کر پشن کا خاتمہ ناگزیز ہو چکا ہے مگر جب حکمران خود کر پٹ ہوں تو احتساب کو ن کر یگا ؟ ضمنی انتخابات میں عوام کا فیصلہ ”بلے “کے حق میں آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور سیکنڈ لز کے حوالے سے آڈٹ کے دوران اہم ریکارڈ کا غائب ہونا تشویش ناک ہے اور اس بات کا بھی خطر ہ ہے کہ کر پشن میں ملوث متعلقہ وزیر سمیت دیگر لوگ ملک سے فرار ہوسکتے ہیں اس لیے انکا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔سلونی بخاری نے کہا کہ عوام (ن) لیگ کی پا لیسوں سے تنگ آچکے ہیں اس لیے انکا بور یا بستر گول ہونیوالا ہے اور آنیو الا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہے اور ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کو ایسی عبر تناک شکست ہوگی جیسے انکی آنیوالی نسلیں بھی یادرکھیں گی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…