بھارت میں ”جنونی“ شائقین کو لگام ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا

8  اکتوبر‬‮  2015

ممبئی(آن لائن) بھارت میں ”جنونی“ شائقین کو لگام ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کانپور میں جال کے پیچھے بیٹھ کر میچ دیکھیں گے، بورڈ نے کٹک واقعہ پر اڑیسہ کرکٹ ایسوسی ایشن سے جواب طلب کرلیا۔ ادھر سچن ٹنڈولکر کو شریفوں کے کھیل میں اپنے ہموطنوں کی بدمعاشی نے شرمندہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں شائقین کی ہلڑ بازی عروج پررہی، بوتلیں گراو¿نڈ میں اچھالے جانے کے بعد منتظمین نے دیگر مقابلوں میں شائقین کو تمیز کے دائرے میں رکھنے کیلیے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں کانپور میں 11 اکتوبرکو پہلے ون ڈے میچ کے موقع پر شائقین کو پانی کی بوتلیں، ٹفن اور اسی طرح کی دیگر چیزیں ساتھ لانے سے منع کردیا گیا،اسٹینڈز کے آگے 10 فٹ اونچا جال بھی تانا جائے گا تاکہ اگر وہ کوئی چیز اچھالیں بھی تو وہ فیلڈ میں نہ جائے۔ ادھر بورڈ نے کٹک واقعے پر اڑیسہ کرکٹ ایسوسی ایشن سے جواب طلب کرلیا، اعلامیہ میں کہا گیاکہ صدر شیشانک منوہر نے اڑیسہ کرکٹ کے سیکریٹری آشیرواد بہیرا سے 2 روز کے اندر اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعے اور تماشائیوں کو آئی سی سی گائیڈ لائن کے برعکس بوتلیں ساتھ لے جانے کی اجازت دینے پر جواب طلب کرلیا گیا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…