چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان سے منتقل کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں، بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ

9  جون‬‮  2023

لاہور (این این آئی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کو پاکستان سے منتقل کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔بھارتی چینل نیوز 18کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 2025ء کا ٹورنامنٹ پاکستان سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ منتقل کیا جاسکتا ہے جبکہ سال 2024کا ٹیٹونٹی ورلڈکپ اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2024کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بجائے امریکہ اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کو ہوسٹ کرسکتے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو وینیو تبدیلی پر بھاری معاوضہ ملنے کا امکان ہے۔حکام کی جانب سے بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے جبکہ آئی سی سی کے اگلے میڈیا حقوق کے لیے براڈکاسٹر بھی اس تجویز سے متفق ہیں، اگر معاملات آسانی سے آگے بڑھتے ہیں تو تبدیلیاں لاگو ہو سکتی ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کو ویسٹ انڈیز اور امریکا منتقل کرنے سے دونوں ممالک کو میزبانی کیلئے ضروری انفراسٹرکچر تیار کرنے کا اضافی وقت مل جائے گا۔

امریکہ میں 2024ء ورلڈکپ کے لئے انفراسٹرکچر کی موجودہ صورتحال زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے اور میگا ایونٹ کی میزبانی اہم چیلنجز کا سامنا کرے گی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میزبانی کے انتظامات میں شامل کسی بھی ملک نے ابھی تک سرکاری میزبانی کے معاہدوں پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ ان معاہدوں کو شروع کرنے کا عمل جولائی میں ڈربن میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران شروع ہوسکتا ہے۔آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے تبادلے پر رضامندی کی درخواست کرسکتا ہے جبکہ ممکنہ طور پر انہیں اس تبدیلی کے لیے مالی طور پر معاوضہ دے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی پاکستان دے رکھی ہے جبکہ 1996ء کے بعد سے کسی عالمی ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں نہیں ہوسکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…