موٹر سائیکل پرلاش لے جانے کی ویڈیووائرل

1  جون‬‮  2023

قاہرہ(این این آئی )مصر میں ایک تصویر پر تنازع پیدا ہوگیا اور شہریوں میں غم و غصہ بھی پھیل گیا۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپڑے کے تھیلے میں لپٹی لاش موٹر سائیکل پر لے جائی جارہی اور اس تھیلے سے نکلے ہوئے لاش کے پائوں دیکھنے والوں کو خوف میں مبتلا کر رہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر خوف کے ساتھ ساتھ تنازع بھی پیدا ہوگیا۔ جس چیز نے لوگوں کو خوفزدہ کیا وہ بند بوری سے نکلنے والی انسانی پائوں تھا۔اس سنیپ شاٹ پر آنے والے سب سے نمایاں تبصروں میں سے ایک مزاحیہ تبصرے میں کہا گیا کہ میرا مطلب ہے، اس نے جرم کے نشانات چھپانے کے لیے خود کو تکلیف میں ڈالا اور تھک گیا۔ آپ نے اس کی تصویر بنا کر اسے بے نقاب کردیا میرے بھائی۔ ایک اور صارف نے شکوہ کیا یقینا تصویر اصلی نہیں ہے۔ ایک تیسرے نے کہا کہ یہ شخص لباس پہننے والوں میں سے نہیں ہے اس لیے لوگوں کو خوفزدہ نہ کرو۔مواصلاتی ویب سائٹس پر ہنگامہ آرائی کے بعد ایک سرکاری ذریعہ نے تنازع کو حل کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سوار تیار شدہ کپڑوں کی دکانوں کے مالکان میں سے ایک ہے۔ یہ موٹر سائیکل سوار دکانوں میں کپڑوں کی نمائش کے لیے استعمال ہونے والا ایک پتلا لے کر جا رہا تھا۔ اس دوران تھیلے سے ماڈل کا پائوں نکلا رہا اور کچھ لوگوں نے اسے انسانی پائوں سمجھ لیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…