امپورٹڈ حکومت، ہینڈلر اور سمجھوتہ کرنے والا الیکشن کمیشن آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں، عمران خان

30  مارچ‬‮  2023

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ پانچ رکنی بنچ ہو یا فل کورٹ ہو بتایا جائے آئین کے مطابق عام انتخابات 90روز میں ہوں گے یا نہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ دو اسمبلیاں توڑنے سے پہلے تمام آئینی ماہرین سے مشورہ کیا اور سب نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد سے متعلق 90دن کی آئینی شق واضح ہے،یہ لوگ آئین کو اپنے مطلب کے مطابق چلا رہے ہیں،یہ آئین و قانون سے کھلواڑ کر کے پاکستان کی بنیادوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ الیکشن کے ڈر اور سزا یافتہ لیڈران کو بچانے کے لئے یہ آئین و قانون کا حلیہ بگاڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت، ان کے ہینڈلر اور سمجھوتہ کرنے والا الیکشن کمیشن آئین کا مکمل مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد جو کہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہے اس وقت اس کو خطرات لاحق ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…