حکومت آٹے کا ایک تھیلا دے کر لوگوں کے ضمیر اور ووٹ نہیں خرید سکتی، پرویز الٰہی

27  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو دوبارہ برسراقتدار آنے سے روکنے کے لئے پی ڈی ایم ملک کو مارشل لاء کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے،عمران خان نے قوم کو عزت و وقار سے جینے کا شعور دیا ہے،حکومت آٹے کا ایک تھیلا دیکر لوگوں کے ضمیر

اور ووٹ نہیں خرید سکتی،موجودہ معاشی حالات کسی ایڈونچرکے متحمل نہیں ہو سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہو ںنے گزشتہ روز این اے 157وہاڑی سے امیدوار چودھری محمد ایوب بندیشہ، چودھری اعجاز احمد وڑائچ، سید نور محمد شاہ، سابق تحصیل صدر وہاڑی چودھری محمد غضنفر الیاس بندیشہ،احسن ایوب بندیشہ سابق وائس چیئرمین شکایات سیل وہاڑی، عامر سعید راں ایڈووکیٹ اور سرور بٹ سیکرٹری جنرل سرکل کبڈی فیڈریشن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف آٹا سٹنٹ سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے،شہبازشریف قوم کو بھی اپنی طرح بھکاری بنانا چاہتے ہیں۔حکومت آٹے کا ایک تھیلا دیکر لوگوں کے ضمیر اور ووٹ نہیں خرید سکتی۔ہر شہر میں آٹے کی لائن میں روزانہ ایک قیمتی جان ضائع ہوتی ہے لیکن شہبازشریف شعبدہ بازیوں سے پھر بھی باز نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو عزت و وقار سے جینے کا شعور دیا ہے۔ عمران خان کے تاریخی جلسہ نے حکومت پر سکتہ طاری کر دیاہے۔عمران خان وکٹری سٹینڈ پر پہنچ چکے ہیں،مقدمے، گرفتاریاں اور پر تشدد کارروائیاں اب بیکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دوبارہ برسراقتدار آنے سے روکنے کیلئے پی ڈی ایم ملک کو مارشل لا کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کی ملک میں مارشل لا لگوانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔دنیا بھر میں پاکستان کے ملکی اور غیر ملکی خیر خواہ پاکستان کو

جلد از جلد الیکشن کرانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔پرویز الٰہی نے کہا کہ ادارے بھی سمجھتے ہیں کہ موجودہ معاشی حالات کسی ایڈونچرکے متحمل نہیں ہو سکتے۔الیکشن کے سوا موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کا کوئی حل نہیں۔الیکشن کے بعد پنجاب میں (ن) لیگ کی سیاسی موت اور پی ڈی ایم کی سیاست انشا اللہ دفن ہو جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…