ایسی دعا جو دل کے بند والو تک کھول دے ، امراض قلب سے بچنے کا آزمودہ طریقہ

22  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل عموماََ تقریباََ ہر 35سال سے اوپر کے خواتین و حضرات دل کے امراض میں مبتلا ہونے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ ان افراد سے جب ان کی روز مرہ کے معمولات سے متعلق استفسار کیا جائے تو یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ یہ افراد نارمل زندگی سے ہی دور نہیں بلکہ دین سے بھی دور ہیں۔ نماز تو درکنار ان افراد کو تلاوت تو کیا قرآن پاک سنے ہوئے

عرصہ بیت چکا ہے۔ یہاں ہم ایسے مسلمان جو دل کی تکالیف کا شکار ہیں ان کے لئے علاج کے طور پر قرآن پاک کی تلاوت تجویز کر رہے ہیں جو نہ صرف دل کے مختلف امراض مثلاََ دل کا تیز دھڑکنا ، ہمت کا جواب دے جانا، بے سکونی و اضطراب میں دل پر رحمت بن کر نازل ہوتی ہے۔ دل کے مریض قرآن مجید کی بکثرت تلاوت کو اپنا معمول بنا لیں۔ قرآن مجید کی ایک آیت کا ترجمہ ہے کہ ’’آگاہ رہو کہ دلوں کا اطمینان اللہ کے ذکر سے ہے۔‘‘حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ ’’قرآن مجید کی تلاوت اللہ تعالیٰ کی سکینت کے نزول کا باعث ہے ‘‘۔ سورۃ یٰسین دل کے مریضوں کیلئے علاج ہے۔ یہاں بزرگان دین کا ایک آزمودہ وظیفہ بھی نذر قارئین ہے جو امراض قلب کیلئے شفائے کُلی کی حیثیت رکھتا ہے۔ دل کے مریض ہر نماز کے بعداپنا دایاں ہاتھ دل کے مقام پر رکھ کر ساتھ مرتبہ یہ دعا ’’اللھم یاقوی القادر المقتدر قونی و قلبی‘‘پڑھیں اور پھر ہاتھ پر دم کر کے دل کے مقام پر ہاتھ پھیر لیں۔ یہ طریقہ مجرب ہے ، اس دعا میں پانچ قاف آتے ہیں جو دل کے ہر ایک والو کوطاقتور بناتے ہیں۔ بند والو کیلئے یہ وظیفہ گیارہ بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے پئیں اور اس کو اپنا معمول بنالیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…