کربلا کا ننھا شہید

29  اگست‬‮  2020

حضرت امام حسینؓ کے صاحبزادے علی اکبرؓ بھی جب شہید ہو گئے تو حضرت امامؓ نے اہل بیت کو تسلی و تشفی دے کر خود میدان میں آنے کا ارادہ کیا، ایک بار خیمہ سے رونے کی آواز سنی، آپ خیمہ کی طرف پھرے اور حال دریافت فرمایا تو معلوم ہوا کہ طفل شیر خوار حضرت علی اصغر پیاس سے بے چین ہیں۔

چھ مہینے کی عمر میں یہ مصیبت کہ تین دن سے بھوک اور پیاسے ہیں، زبان منہ کے باہر نکل پڑی ہے، مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، حضرت امام نے فرمایا: علی اصغر کو میرے پاس لاؤ۔ حضرت زینبؓ لے کر آئیں، آپؓ نے علی اصغر کو گود میں لیا اور میدان میں ظالموں کے سامنے لا کر فرمایا۔ ’’اے قوم! تمہارے نزدیک اگر مجرم ہوں تو میں ہوں، مگر یہ میرا ننھا بچہ تو بے گناہ ہے، خدارا ترس کھاؤ اور اس میرے ننھے مسافر سید بیکس مظلوم کو تو چلو بھر پانی پلا دو۔ اے قوم! آج جو میرے اس ننھے مسافر کو پانی پلائے گا میرا وعدہ ہے کہ میں اسے حوض کوثر پیر سیراب کروں گا۔‘‘ حضرت امام حسینؓ کی یہ درد ناک تقریر سن کر بھی ان ظالموں کا دل نہ پسیجا اور ایک ظالم حرمل ابن کاہل نے ایک ایسا تیر مارا جو حضرت امام کی بغل سے نکل گیا آہ ایک فوارہ خون کا اس ننھے شہید کے حلق سے چلنے لگا اور ننھے شہید کی آنکھیں اپنے والد کے چہرے کی طرف تکتی کی تکتی رہ گئیں اور امام نے بے قرار ہو کر اپنی زبان انور ننھے کے منہ میں ڈال دی اور ننھے سید نے وہیں اپنے ابا کی گود میں شہادت پا لی اور آپ اس کی ننھی سی لاش مبارک لے کر خیمہ میں آئے اور ماں کی گود میں دے کر فرمایا: لو علی اصغر بھی حوض کوثر سے سیراب ہو گئے اس ننھی نعش کو دیکھ کر اہل بیت بے قرار ہو گئے اور حضرت امام حسینؓ کی مبارک آنکھوں سے بھی آنسو جاری ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…