اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

حلوائی نے یہ سوچ رکھا تھا

datetime 8  مئی‬‮  2017 |

ایک دفعہ ایک میاں بیوی جا رہے تھے کسی بزرگ کے پاؤں سے عورت پر چھینٹیں پڑ گئیں اس عورت کے شوہر نے غصہ میں ان بزرگ کو طمانچہ مارا کہ دیکھ کر نہیں چل سکتے، میری بیوی کے سارے کپڑے خراب کر دیے ہیں۔ وہ بزرگ خاموش رہ کر چلتے بنے آگے شہر آ گیا شہر کے شروع میں ایک حلوائی کی دکان تھی،حلوائی نے یہ سوچ رکھا تھا کہ آج صبح صبح جو سب سے پہلے شہر میں داخل ہو گا اس کو گرم دودھ کا پیالہ پلاؤں گا

چنانچہ وہ پیالہ ان بزرگ کی قسمت میں آیا اور حلوائی نے وہ پلایا، یہ بزرگ کہنے لگے کہ اے اللہ واہ تیری بڑی عجیب شان ہے کہ تھوڑی دیر پہلے میری پٹائی کرا دی اور پھر اب گرم گرم دودھ کا پیالہ پلا رہے ہیں، چنانچہ تھوڑی دور گئے تو وہ میاں بیوی اپنے گھر پہنچ گئے، سیڑھیاں چڑھے، میاں کا اوپر والی سیڑھی سے پاؤں پھسلا اور دھڑام کرکے گرا اور فوت ہو گیا، بیوی بولنے لگی، لوگ اکٹھے ہو گئے کہ ایک بابا جی نے چھینٹے مارے تھے، انہوں (خاوند) نے ایک طمانچہ مار دیا تھا، لگتا ہے کہ بابا جی کی بددعا لگ گئی ہے، اتنے میں وہ بابا جی بزرگ صاحب بھی پہنچے فرمانے لگے کہ میں نے اس کے لیے کوئی بد دعا نہیں کی تھی اس کو اپنی بیوی سے محبت تھی اس نے اس کا بدلہ مجھ سے لے لیا اور مجھ سے میرے اللہ کو محبت ہے اس لیے میری طرف سے اللہ تعالیٰ نے اس سے بدلہ لے لیا۔ اور حدیث شریف میں بھی آتا ہے کہ جو اللہ کے ولی کو تنگ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے اعلان جنگ کرتا ہے۔ اس لیے کبھی اللہ والے (نیک آدمی) کو تنگ نہ کرنا چاہیے اور کسی کے ماتھے پر تو لکھا نہیں کہ یہ نیک ہے اس لیے کسی آدمی کو بھی تنگ نہیں کرنا چاہیے۔ آج ہم اس بنیادی (محبت) عبادت سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کو حاصل کرنے کی فکر نہیں کرتے حالانکہ حق تعالیٰ کو ہم میں سے ہر ایک کے ساتھ بے انتہا محبت ہے جب کہ ان کو ہماری کوئی ضرورت بھی نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…