فاتح عالم سکندر ایک مرتبہ اپنے استاد کے ساتھ گھنے جنگل سے گزر رھا تھا۔ راستے میں ایک بھت بڑا برساتی نالہ آگیا۔نالہ بارش کی وجہ سے طعیانی پر تھا۔۔استاد اور شاگرد کے درمیان بحث ہونے لگی۔کہ خطرناک نالہ پھلے کون پار کرے گا۔ سکندر بضد تھا کہ پہلے وہ جائے گا۔آخر ارسطو اسکی بات مان گئیے۔ پھلے سکندر
نے نالہ پار کیا پھر ارسطو نے نالہ عبور کر کے سکندر سے پوچھا۔کیا تم نے پھلے نالہ پار کر کے میری بے عزتی نہیں کی؟؟ سکندر نے ادب سے جواب دیا۔ ۔نہیں استاد مکرم۔ میں نے اپنا فرض ادا کیا ھے۔ارسطو رھے تو ہزاروں سکندر تیار ہوسکتے ھیں لیکن سکندر ایک بھی ارسطو تیار نہیں کر سکتا۔



















































