اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

گوری چمڑی والا

datetime 8  مئی‬‮  2017 |

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں باربار تقویٰ اختیار کرنے کاحکم فرمایاہے کہ تقویٰ اختیار کرو اورگناہ چھوڑ دو اور آج کل حکومتیں بھی کہتی ہیں کہ کچھ دو اور کچھ لو کی بنیاد پرکام چلاؤ تو اللہ تعالیٰ نے ہم سے گناہ چھڑوا کر ہمیں کیادیا۔۔۔ لہٰذا تقویٰ پر اللہ تعالیٰ کے دینی و اخروی انعامات دیکھئے۔پہلا انعام۔۔۔ ہرکام میں آسانی۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اگر تم تقویٰ سے رہو گے تو ہم تمہارے سب کام آسان کر دیں گے۔

وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلُ لَّہ‘ مِنْ اَمْرِہ یُسْرًا۔ ہم اپنے حکم سے اس کے سب کام آسان کر دیں گے۔ کیوں صاحب: یہ نعمت نہیں ہے کہ انسان کے سب کام آسان ہو جائیں؟
ارتکاب گناہ خود ایک مشکل ہے
گناہ سے ہمارے کام آسان ہوتے ہیں یا مشکل؟ خود گناہ مشکل ہے۔ خود گناہ اتنا مشکل ہے کہ انسان کے لیے کے لیے کتنی تدبیریں کرتا ہے؟ چھپاتا ہے۔ ہر وقت ڈرتا رہتاہے کہ کہیں لوگوں کو خبر نہ ہوجائے اور صحت بھی خراب ہو جاتی ہے۔ ہرگناہ سے صحت کو نقصان پہنچتاہے، دل کمزور ہو جاتاہے کیونکہ مخلوق کا خوف ہوتاہے تاکہ کوئی جان نہ جائے۔
دوسرا انعام۔۔۔ مصائب سے چھٹکارا
وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلُ لَّہ مَخْرَجًا اس کو اللہ تعالیٰ مصیبت سے جلد نکال دیں گے اس کو مصائب سے مخرج اور ایکزٹ (Exit) جلد ملے گا۔
تیسرا انعام۔۔۔ بے حساب رزق
وَّ یَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبُ اللہ ایسے راستہ سے اس کو روزی دے گا جہاں سے اس کو گمان بھی نہیں ہوگا۔

تقویٰ بے خسارہ کی تجارت ہے، یہ اللہ تعالیٰ سے تجارت ہے، بے خسارہ کی ہے اور سود بھی نہیں۔ تقویٰ میں نفع ہی نفع ہے اس میں کبھی خسارہ نہیں ہے، ہماری طرف سے کبھی وعدہ خلافی نہیں ہوتی۔ اگر وعدہ پورا ہونے میں کبھی تاخیر نظر آئے تو سمجھ لو کہ تم نے کہیں نالائقی کی ہے، تمہارے تقویٰ میں کمی آ گئی۔ نگاہ چشمی کی حفاظت بھی فرض ہے اور نگاہ قلبی کی حفاظت بھی فرض ہے یعنی دل کی نگاہ کوبھی بچاؤ، گندے خیالات بھی دل میں نہ لاؤ۔

چوتھا انعام۔۔۔ نورِ فاروق
اللہ تعالیٰ ایک نورِ فاروق بھی عطا کرتے ہیں، جس سے برائی بھلائی کی تمیز رہتی ہے۔ یَاٰیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِنْ تَتَّقُوا اللّٰہَ یَجْعَلُ لَّکُمْ فُرْقَانًا (انفال پ 9)
پانچواں انعام۔۔۔ نورِ سکینہ
جو شخص تقویٰ سے رہتاہے اللہ تعالیٰ اس کو نورِ سکینہ عطاکرتے ہیں۔

ملا علی قاریؒ شرح مشکوٰۃ میں لکھتے ہیں کہاگر وہ اللہ کا ولی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت فرمائیں گے اور گناہ سے بچا لیں گے۔ اس کے دل میں ایسی بے چینی آئے گی اور گناہ میں اس کو ایسی موت نظر آئے گی کہ وہ گناہ اور تقویٰ دونوں کا بیلنس نکالے گا اور کہے گا کہ نہیں بھائی تقویٰ ہی میں فائدہ ہے اس گناہ میں تو بہت مصیبت نظر آ رہی ہے۔

چھٹا انعام۔۔۔ پُر لطف زندگی
فلنحیینہ حیوۃ طیبۃ اگر تم اعمال صالحہ کرو گے تو ہم تم کو ضرور بالطف زندگی دیں گے۔ اللہ کی فرمانبرداری پر اللہ کا وعدہ ہے کہ ہم تم کو بالطف زندگی دیں گے۔ ہماری نالائقی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ اہتمام فرمایا کہ ظالم تم نفس کی بدمعاشیوں کے چکر میں ہو لہٰذا ہم یہ آیت لامتاکید بانون ثقیلہ نازل کررہے ہیں تاکہ تم کو اطمینان ہو جائے کہ واقعی اللہ پُر لطف اور مزیدار زندگی دے گا ورنہ بغیر تاکید کے بھی اللہ تعالیٰ کا کلام انتہائی موکد ہے آہ یہ ہماری نالائق کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اتنا اہتمام فرمایا۔

ساتواں انعام۔۔۔ عزت و اکرام
اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ اَتْقٰکُمْ معزز وہی لوگ ہیں جو تقویٰ سے رہتے ہیں۔ ایک اعلیٰ خاندان والااگر خدانخواستہ بدمعاش ہے، شرابی ہے زنا کرتا ہے اور ایک جولاہا جو تقویٰ سے رہتاہے بتاؤ کون افضل ہے؟ ایک کالے رنگ والا ہے لیکن اللہ کاولی ہے اور ایک سفید گوری چمڑی والا انگریز ہی چاہی مسلمان بھی ہو لیکن شراب اور زنا نہیں چھوڑتا تو وہ کالا حبشی اللہ کا ولی ہے اس کے پیر دھو کر پی لے۔ چمڑی سے کچھ نہیں ہوتا۔

آٹھواں انعام۔۔۔ اللہ کی ولایت کا تاج
سب سے بڑا انعام ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اگر تم تقویٰ سے رہو گے تو ہم تمہاری غلامی کے سر پر اپنی دوستی کا تاج رکھ دیں گے یعنی تم کو ولی اللہ بنالیں گے اِنْ اَوْلِیَآ ؤُہً اِلَّا الْمُتَّقُوْنَ۔ اللہ کا ولی بن کر مرنا فائدہ مند ہے یاگناہ گار اور فاسق ہو کر مرنا؟ اور متقی ہو کر پھر کچھ دن جیو بھی تاکہ اللہ کی ولایت اور دوستی کا صحیح مزہ دنیا سے لے کر جاؤ۔

نواں انعام۔۔۔ گناہوں کا کفارہ
تقویٰ کا ایک انعام سیئات اوربرے اعمال کا کفارہ ہے یَاٰیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِنْ تَتَّقُوا اللّٰہَ یَجْعَلُ لَّکُمْ فُرْقَانًا وَّیُکَفِّرْ عَنْکُمْ سَیّاٰتِکُمْ (سورۂ انفال پ 9) یعنی جو خطائیں اور لغزشیں اس سے سرزد ہوتی ہیں دنیامیں ان کاکفارہ اوربدل کر دیاجاتاہے یعنی اس کو ایسے اعمال صالحہ کی توفیق ہو جاتی ہے جو اس کی سب لغزشوں پر غالب آ جاتے ہیں۔

دسواں انعام۔۔۔ آخرت میں مغفرت
تقویٰ کے انعامات میں سے ایک انعام آخرت میں مغفرت اورسب گناہوں، خطاؤں کی معافی ہے۔یایھا الذین امنوا ان تتقوا اللّٰہ یجعل لکم فرقانا و یکفر عنکم سیاتکم و یغفر لکم ۔
متقی بننے کے لیے تین عمل
اگر گناہ چھوڑنا چاہتے ہو متقی بننا چاہتے ہو اللہ کاولی بننا چاہتے ہو تو تین کام کرلو۔

1۔ ہمت کیجئے: گناہ چھوڑنے کی پہلے خود ہمت کرو۔ بغیر ہمت کے کوئی کام نہیں ہوتا لہٰذا پہلے ہمت کیجئے کہ اب ہرگز یہ گناہ نہیں کروں گا۔ 2۔ ہمت کو استعمال کرنے کی توفیق و ہمت مانگئے: اللہ تعالیٰ سے ہمت کی درخواست کرو کہ یااللہ مجھے اپنی عطا کردہ فرمودہ ہمت کو استعمال کرنے کی توفیق دے۔ ہمت ہوتی ہے، آدمی استعمال نہیں کرتا۔ اے خدا آپ نے گناہ سے بچن کی جوہمت دی ہے اور تقویٰ کی جو طاقت دی ہے اس کو مجھے استعمال کی توفیق دے کیونکہ اگر طاقت نہ ہوتی تو تقویٰ فرض نہ ہوتا۔

کمزور پر تقویٰ فرض کرنا ظلم ہے اور اللہ ظلم سے پاک ہے۔ معلوم ہوا کہ تقویٰ کی طاقت ہے، گناہ سے بچنے کی طاقت ہے، ہم اس طاقت کو استعمال نہیں کرتے۔ 3۔ خاصانِ خدا سے درخواست دعا کیجئے: خاصانِ خدا اور مقبول بندوں سے ہمت کی دعا کراؤ۔ اللہ تعالیٰ اپنے پیاروں کی دعا قبول کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…